علی ساہی: مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں جس کے باعث پارکوں اور تفریحی مقامات پر شہریوں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔
اس صورتحال کے پیش نظر آئی جی پنجاب نے صوبے بھر میں تمام پارکوں اور تفریحی مقامات کی سکیورٹی مزید بڑھانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
آئی جی پنجاب کے مطابق افسران پارکوں اور تفریحی مقامات پر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا خود جائزہ لیں گے، جبکہ وہاں تعینات افسران و اہلکار انتہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی انجام دیں گے۔
انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں مؤثر پٹرولنگ یقینی بنائیں، جبکہ پارکوں، تفریحی اور اہم مقامات پر پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ شہریوں کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی پارکوں میں داخلے کی اجازت دی جائے تاکہ سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے اور شہری پُرامن ماحول میں کرسمس کی خوشیاں منا سکیں۔