ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو:درجہ حرات منفی 15.7سینٹی گریڈ تک گر گیا  

ماسکو:درجہ حرات منفی 15.7سینٹی گریڈ تک گر گیا  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:روس کے دارالحکومت ماسکو میں 23 اور 24 دسمبر کی درمیانی رات درجہ حرارت منفی 15.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

  ماہرین موسمیات نے اس رات کو رواں موسم سرما کی سرد ترین رات قرار دیا ہے۔

  روسی ہائیڈرو میٹرولوجیکل سینٹر کے مطابق 22 اور 23 دسمبر کی درمیانی رات کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 سینٹر کے مطابق ماسکو میں اس کے بعد رات کو درجہ حرارت بڑھے گا۔

 ماسکو میں 24 دسمبر کو سب سے زیادہ سردی 1892 میں ریکارڈ کی گئی، جب درجہ حرارت منفی 37.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا ۔

 یہاں گرم ترین دسمبر 2015 کو ریکارڈ کیا گیا جب کم سے کم درجہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔