ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صبا قمر کا اپنے خلاف مقدمے کی درخواست پر طنزیہ ردِعمل  سامنے آ گیا

صبا قمر کا اپنے خلاف مقدمے کی درخواست پر طنزیہ ردِعمل  سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پولیس یونیفارم پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر ہونے کے بعد پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر زمان نے  سوشل میڈیا پر طنزیہ اور مزاحیہ انداز میں اپنا ردِعمل دیا۔

اداکارہ صبا قمر کے خلاف لاہور کی سیشن کورٹ میں پولیس کی وردی بغیر اجازت پہننے کے الزام میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صبا قمر نے ایس پی کے عہدے کا بیج اور پولیس یونیفارم بغیر سرکاری اجازت استعمال کیا۔

یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں صبا قمر کو ڈریسنگ روم میں ایس پی کی وردی پہنے دیکھا گیا۔ اس معاملے پر صبا قمر نے ڈیوا میگزین کے ایڈیٹر اِن چیف راحیل راؤ کی ایک انسٹاگرام پوسٹ ری شیئر کی، جس میں انہوں نے اداکارہ کا دفاع کیا۔

راحیل راؤ نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’’ڈیئر مسٹر چومو! کیا آپ یہ توقع کر رہے تھے کہ وہ پولیس افسر کا کردار دلہن کے لباس یا لان کے سوٹ میں ادا کریں گی؟‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ کردار ہمیشہ اپنے رول کے مطابق لباس پہنتے ہیں، نہ کہ کسی کی بے بنیاد سوچ کے مطابق۔

اس پوسٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے صبا قمر نے بھی طنزیہ اور مزاحیہ انداز اپنایا اور انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا:’’اوہ خدایا! آج کل میں بہت زیادہ مشہور ہو گئی ہوں‘‘ ، جس کے ساتھ انہوں نے مسکراتے ہوئے ایموجیز بھی شامل کیے۔

واضح رہے کہ یہ درخواست وکیل آفتاب باجوہ نے شہری وسیم زوار کی جانب سے دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون کے مطابق کسی بھی فرد کو سرکاری اجازت کے بغیر پولیس کی وردی یا ایس پی کے عہدے کا بیج استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔ اس درخواست پر عدالتی کارروائی جاری ہے۔