انڈوں کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی

انڈوں کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسیم افتخار : انڈوں کی قیمتوں نے پیٹرول اور ڈالرکے بعد برطانوی پائونڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ 

انڈے کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئیں۔ ریٹیل میں فی درجن انڈے380روپےاورکہیں اس سےذائدپرفروخت ہونے لگے۔ ریٹیل میں فی انڈہ 35روپےتک دستیاب ہونےلگا۔ اس کے علاوہ ہول سیل میں فی درجن انڈے 360روپے سے 380روپے درجن تک دستیاب ہونےلگے۔ 

فی درجن انڈوں کی ریٹیل سرکاری قیمت 290روپےہے، فی درجن انڈوں کی ہول سیل سرکاری قیمت 280روپےہے۔ 

دکانداروں کا کہنا ہے کہ انڈے مہنگےہونےکی بنیادی وجہ پولٹری فارمرزکی اجارہ داری اورمن مانیاں ہیں، انڈے مہنگےہونےکی وجہ سے فروخت کم ہوگئی ہے۔