ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی کیلئےمسلم لیگ نون کی خواتین ارکان اسمبلی کی ترجیحی فہرست

Punjab Assembly, PMLN, Women's special seats in Punjab Assembly, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر ترجیحی فہرست الیکشن کمیشن کو پیش کر دی ہے۔ 

مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی کی خواتین کے لئے مختص نشستوں کے لئے ترجیحی فہرست میں 58 خواتین کے نام ہیں۔

سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب  کو قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ پنجاب اسمبلی کی خواتین کے لئے مختص نشستوں کی ترجیحی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

پنجاب سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لئے 20ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے اس فہرست میں طاھرہ اورنگزیب، شائستہ پرویز ملک، مریم اورنگزیب، نزہت صادق اور مسرت آصف خواجہ، سیما جیلانی، شیزا فاطمہ خواجہ، رومینہ خورشید عالم، وجیہ قمر، زیب جعفر، کرن ڈار اور انوشہ رحمان، زہرا فاطمی، آسیہ ناز تنولی، صبا صادق، فرح ناز، شہناز سلیم، منیبہ اقبال، عفت نعیم اور تمکین اختر نیازی کے نام شامل ہیں۔