قومی ترانہ قائداعظم کے فلسفے کا عکاس ہے، آصف علی زرداری

Asif Ali Zardari, City42, National Anthum, Mohammad Ali Jinah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان:   قومی ترانہ قائداعظم کے فلسفے کی عکاسی کرتا ہے جس میں طاقت کا سرچشمہ عوام کو قرار دیا گیا ہے۔  

یہ بات سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر  اپنے پیغام  میں کہی۔ آصف علی زرداری نے کہا  کہ پاکستان پیپلزپارٹی قائداعظم کے فلسفے کے روح کے مطابق ملک کو جمہوری اور فلاحی ریاست بنانے پر ثابت قدم ہے، پاکستان کا قومی ترانہ قائداعظم کے فلسفے کی عکاسی کرتا ہے جس میں طاقت کا سرچشمہ عوام کو قرار دیا گیا ہے۔

 آصف علی زرداری کا مزید کہنا ہے کہ بانی پاکستان جمہوریت پسند اور روشن خیال قائد تھے وہ انسانی اور مذہبی آزادی کے وکیل تھے، پاکستان پیپلزپارٹی قائداعظم کے بنائے ہوئے ملک میں اظہار رائے کی آزادی، سیاسی اور مذہبی آزادی کا دفاع کرتی رہے، قائد عوام بھٹو شہید کا بنایا ہوا 1973 کا آئین وطن کی بقا اور سلامتی کا ضامن ہے، ایک مخصوص سوچ مذہب کی آڑ لیکر ملک اور معاشرے پر اپنی سوچ مسلط کرنا چاہتی ہے جو قائداعظم کے فلسفے کے برعکس ہے جس کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جا سکتی۔