شہباز شریف کا نوازشریف کیلئے اہم پیغام

Shahbaz Sharif give best wishes to his brother Nawaz Sharif
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ میرے بھائی، قائد کو عمر خضر عطا فرمائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بھائی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا پیغام جاری کرتے ہوئےکہا کہ آج کے دن مجھ سمیت نواز شریف کے کروڑوں چاہنے والے اُن کے لیے ڈھیروں دعائیں کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ فخر ہے محمد نواز شریف کا چھوٹا بھائی اور ان کا کارکن ہوں، نواز شریف کی زندگی پاکستان سے والہانہ محبت اور خیرخواہی سے عبارت ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ نواز شریف نہایت حساس اور نرم دِل، دور اندیشی اور فہم اور دانائی جیسی خوبیوں کے مالک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کے دفاع اور معاشی ترقی، عوامی فلاح اور بہبود، عالمی سطح پر عزت اور وقار بڑھانے کے لیے کام کیا۔ نواز شریف وعدے وفا کرتا ہے، ان کے سیاسی جمہوری اور عوامی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ میرے بھائی اور پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کو عمر خضر عطا فرمائے اور ہمارے سروں پر ان کا سایہ قائم و دائم رکھے، آمین۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر