ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شعیب ملک سےمبینہ تعلقات، عائشہ عمر نےخاموشی توڑ دی

Aysha umer,Shoaib malik,photo shot,Actress,explaind,City42
کیپشن: Aysha umer,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے قومی کرکٹر شعیب ملک سے تعلقات کی خبروں پر  لب کشائی  کردی۔

 حال ہی میں نجی ٹی وی کو دیے گئے  ایک انٹرویو میں میزبان نے اداکارہ سے شعیب ملک اور ان کے فوٹوشوٹ کے بعد سامنے آنے والی افواہوں سے متعلق سوال کیا تو عائشہ عمر  نے کہا کہ شعیب ملک کے ساتھ میرا فوٹو شوٹ ایک سال پرانا تھا لیکن  چند میڈیا ہاؤسز نے  ایک سال بعد ہائی لائٹ کیا جیسے وہ حالیہ فوٹوشوٹ ہو جس کے بعد وہ ایک پھر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔

 تفصیلات کے مطابق  عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ وہ ایک پروفیشنل فوٹوشوٹ تھا اور اگر وہ ایک شخص سے تعلق میں ہوتیں تو باقاعدہ فوٹوشوٹ کیوں کرواتیں اور اسے آن لائن پوسٹ کیوں کرتیں، وہ تو شادی شدہ لوگوں کے معاملات سے دور رہنا چاہتی ہیں اور کسی بھی شادی شدہ شخص سے تعلق کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔

دوران انٹرویو اداکارہ نے ماں بننے کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ بطور ماں زندگی گزارنے کی خواہش ہے، چاہتی ہوں شادی  ہو جائے اور میرے بچے بھی ہوں لیکن یہ چونکہ اللہ کے ہاتھ ہے میں تو انتظار نہیں کرسکتی لہٰذا 2 بچوں کو گود لوں گی۔