ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے نواز شریف کا نام لیے بغیرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری تنقید کا نشانہ بناتےہوئےکہاکہ جو وطن واپسی کے لیے ڈیلوں کا انتظار کریں وہ سیاست میں بونے ہی رہیں گے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے نام لیے بغیر سابق وزیرِ اعظم مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر تنقید کی ، کہاکہ جو وطن واپسی کے لیے ڈیلوں کا انتظار کریں وہ سیاست میں بونے ہی رہیں گے۔ فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لیے کھڑے ہیں، کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں، ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے یہ بھی کہا ہے کہ روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہو جاتی ہے اور پاکستان میں یہی ہوا ہے۔
جو لوگ وطن واپسی کیلئے ڈیلوں کا انتظار کریں وہ سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیں گے، نون لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں صرف کوئ بوٹ آگے نہیں کر رہا ۔۔۔ آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں ، روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہو جاتی ہے اور پاکستان میں یہ ہی ہوا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 25, 2021