امریکہ سے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بغیر انٹرویو ویزہ حاصل کریں

America Visa Policy for Pakistan
کیپشن: America Visa
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارسلان شیخ: پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی وبا کے انسانی زندگی پر برے اثرات پڑے ہیں۔ کورونا وبا نے زندگی سے وابستہ کسی بھی شعبہ کو نہیں بخشا۔ لاک ڈاؤن اور سخت اقدامات کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی سپر پاورز کی معیشت کو بھی کافی مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے کئی ممالک کی خارجہ پالیسیوں میں سختی دیکھنے کو ملی وہاں نرمی بھی سامنے آئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ویزے کے اجراء میں آسانی پیدا کرنے کے لیے 2022 میں کچھ ورک ویزوں پر ذاتی انٹرویو کی شرط کو عارضی طور پر ختم کیا جارہا ہے جبکہ قونصلرز 31 دسمبر کے بعد بغیر انٹرویوز ویزے ‏جاری کرسکیں گے۔ اس حوالے سے محکمہ خارجہ نے ان ویزوں کی فہرست بھی جاری کردی ہے جس کیلئے انٹرویوز کی ضرورت نہیں ہوگی۔

انٹرا کمپنی ٹرانسفر ‏L-visas‏ غیرمعمولی قابلیت ‏O-visas‏، کھلاڑیوں، ثقافتی سرگرمیوں اور فنکاروں کیلئے ‏P-visas‏ پروفیشنل افراد ‏H-1B‎‏ اور ‏اسپیشل ایجوکیشن ویزیٹر ‏H-3‎‏ کیلئےانٹرویو  کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ کلچرل ایکسچینج پروگرامQ-visas‏ اور زرعی کارکنوں کیلئے H-2‎‏ ویزےمیں ‏انٹرویوز کی شرائط ختم کی گئی ہے۔

اسی طرح طلبہ کیلئے ‏M،F-visas‏ کیلئےانٹرویوز نہیں ہوں گے طلبہ ایکسچینج ویزیٹرJ-visa‏ کیلئے بھی ‏انٹرویوکی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔

امریکہ محکمہ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ذاتی طور پر انٹرویو لینا امریکی قونصل خانوں کیلئے رکاوٹ کا باعث بن رہا ہے۔ محکمہ خارجہ کے اعداد و شمار کے کیٹو انسٹی ٹیوٹ کے تجزیے کے مطابق تقریباً 60 فیصد  قونصل خانے ابھی بھی جزوی طور پر بند ہیں تاہم تمام فیصلےہوم لینڈ سیکیورٹی کی رضا مندی سے کیے ‏گئے ہیں۔