برائلر گوشت سستا، کلو کتنے روپے کا ہوگیا

برائلر گوشت سستا، کلو کتنے روپے کا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)مہنگائی میراتھن میں فارمی انڈے کے نئے ریکارڈ قائم، فی درجن قیمت 202 روپے ہو گئی ۔ دیسی انڈے400 روپے پر فروخت ہونے لگے، برائلر گوشت فی کلو نرخ تین روپےکم ہو کر281 کاہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے شہریوں کی ناک میں دم کررکھا ہے، آئے روز اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان ہیں، متعلقہ اداروں نے لولی پوپ دے کر عوام کو قیمتوں میں کمی کی یقین دہانی کرائی مگر سب دعوے جھوٹے نکلے،موسم سرما کے آغاز پر برائلر گوشت اور فارمی انڈے مناسب قیمت پر دستیاب تھے مگر منافع خوروں نے قیمتوں میں 4 گنااضافہ کرکے عوام کی پہنچ سے ان کو بھی دور کردیا،اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی پیسوں کی شکل میں جبکہ اضافہ روپوں میں کیاجاتا ہے۔

لاہور میں برائلر مرغی کے نرخوں میں 3 روپے کی کمی کی گئی جس سے فی کلو گوشت کی قیمت 284 سے 281 روپے ہوگئی ہے، فارمی انڈوں نے بھی نئے ریکارڈ قائم کرلئے، فی درجن قیمت 202 روپے ہو گئی۔ دیسی انڈے400 روپے پر فروخت ہورہے ہیں، مہنگے انڈے بیماروں اور معصوم بچوں کو کیسے کھلائیں؟ شہری پریشان ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزبرائلر کی قیمت  284 روپے فی کلو مقرر تھی جبکہ فارمی انڈے  1 روپیہ اضافے کے بعد ڈبل سنچری سے آگے نکل چکے تھے، سرکاری ریٹ 201 روپے فی درجن تک پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں انڈے 210 سے 215 روپے فی درجن تک فروخت ہوئے،سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق شہر میں فارمی انڈوں کی پیٹی کی قیمت میں مسلسل 26ویں روز بھی 30 روپے اضافہ ہوا۔

تیس درجن انڈوں کی پیٹی کی نئی قیمت 5910 ہو گئی تھی۔ زندہ برائلرمرغی کی سرکاری قیمت 188 روپے کلو رہی، زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ مستحکم، سرکاری قیمت 196 روپے کلو ہو گئی- شہر کے چھوٹے بڑے بازاروں میں مچھلی کے ریٹ میں بھی اضافہ، کالا رہو مچھلی کی 250 سے 300 روپے فی کلو میں فروخت جاری، کھلا دودھ 90 سے 110 روپے کلو میں دستیاب ھے-

M .SAJID .KHAN

Content Writer