ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی ناردرن گیس کمپنی کا ڈسٹری بیوشن سسٹم کو مستحکم کرنا مشکل ہوگیا

سوئی ناردرن گیس کمپنی کا ڈسٹری بیوشن سسٹم کو مستحکم کرنا مشکل ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کو ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی نہ ملنے کی وجہ سے ڈسٹری بیوشن سسٹم کو مستحکم کرنا مشکل ہوگیا۔ سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس کی قلت پیدا ہو گئی۔

       اس وقت سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی ڈیمانڈ تین سو ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے لاہور ریجن کو دو سو اسی ملین کیوبک فٹ گیس سپلائی دی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شارٹ فال کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر کم ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے گلبرگ، شادمان، مکہ کالونی، مدینہ کالونی میں گیس کم ہو گئی ہے۔

اسی طرح شمالی لاہور کے متعدد علاقوں میں بھی گیس قلت پیدا ہو گئی ہے۔ واضح رہےکہ قدرتی گیس کیساتھ ایل این جی ملانے کے باوجود گیس پریشر نہ بڑھایا جا سکا، جس کی وجہ سے کرسمس پر صارفین کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer