ڈی سی آ فس میں موجود شہریوں کی پراپرٹیز کا ریکارڈ غیر محفوظ

ڈی سی آ فس میں موجود شہریوں کی پراپرٹیز کا ریکارڈ غیر محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عثمان علیم) ڈی سی آ فس میں موجود شہریوں کی پراپرٹیز کا ریکارڈ غیر محفوظ، آگ بجھانے والے آلات سرے سے ہی غائب،

  اس سے قبل بھی ڈی سی آفس ریکارڈ روم میں آگ لگنے کے باعث شہریوں کی رجسٹریاں جل چکی ہیں جسے دوبارہ بنوانے کے لیے شہریوں کو اب تک مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی سی آفس میں لگے آگ بجھانے کے آلات عرصہ دراز سے ناکارہ پڑے ہیں۔

سول ڈیفنس کی جانب سے آگ بجھانے والے آلات نہ لگانے پر مختلف سرکاری و نجی عمارتوں کو نوٹسز جبکہ ڈی سی آفس کونظر انداز کیا گیا۔ آگ لگنے کی صورت میں ڈی سی آفس میں کوئی بھی حفاظتی انتظامات موجود نہیں،عوام کا اہم ترین ریکارڈ، گھروں کی رجسٹریاں، فردیں، انتقالات سمیت دیگر اہم دستاویزات ریکارڈ برانچوں میں موجود ہیں مگر حفاظت کا انتظام صفر ہے۔

سول ڈیفنس آفیسر عرفان علی کا کہنا ہے کہ نشاندہی پر انتظامات مزید بہتر کئے جائیں گے۔ ریکارڈ غیر محفوظ ہونے سے مزید کسی بڑے نقصان کا خدشہ ہے مگر تاحال کوئی انتظامات نہیں کئے جا سکے۔

Shazia Bashir

Content Writer