ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کوڑے کے ڈھیر، گندگی کی گونج پنجاب اسمبلی تک پہنچ گئی

لاہور میں کوڑے کے ڈھیر، گندگی کی گونج پنجاب اسمبلی تک پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) لاہور میں کوڑ ے اور آلودگی کا معاملہ پنجاب اسمبلی تک پہنچ گیا،  ن لیگی رہنما میاں نصیراحمد نے کہا کہ اس مسئلہ کے حل کیلئے مل کر کام کرناہوگا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے میاں نصیراحمد نے کہا کہ چند روزسے لاہور میں کوڑا کرکٹ نہیں اٹھایا جاسکا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہر لاہور فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر ہے جس کے باعث لاہور کے شہری کی اوسط عمرپانچ سال کم ہو گئی ہے۔

صوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جوان نے بتایا کہ آلودگی کا ایک سبب گاڑیوں میں استعمال ہونے والا ایندھن ہے جس کو تبدیل کیا جارہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت آلودگی کے خاتمہ کے لیے اقدامات کر رہی ہے، آلودگی کا سبب بنانے والا گاڑیوں کو ایندھن فروری تک تبدیل ہو جائے گا

Sughra Afzal

Content Writer