سٹی 42: مینارِ پاکستان میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام 43ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس 2026 کا انعقاد ہو رہا ہے ۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی 43ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس، مینارِ پاکستان پر روح پرور اجتماع ہے ۔عالمی میلاد کانفرنس میں عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد میں شریک ہے ۔ مینارِ پاکستان پر عالمی میلاد کانفرنس، ذکرِ مصطفیٰ ﷺ سے فضا معطر ہوگئی ۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی عالمی میلاد کانفرنس میں عقیدت و محبت کا اظہار کیا ۔
43ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔
مینارِ پاکستان میں عالمی میلاد کانفرنس، درود و سلام اور نعت خوانی کا سلسلہ جاری ہے ۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی جانب سے عالمی میلاد کانفرنس کا شاندار اہتمام کیا گیا۔