سٹی 42: 12 ربیع الاول، جشن عید میلادالنبی ﷺ کی تیاریاں ملک بھر میں جاری ہیں ۔
لاہور میں بھی جشن عید میلادالنبی ﷺ کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں ۔ لاہور کے بازاروں، گلیوں، محلوں اور گھروں کو برقی قمقموں اور جھنڈیوں سے سجایا جا رہا ہے
مختلف سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی سجاوٹ کی جا رہی ہے۔شہر بھر میں مساجد، گھروں اور کاروباری مراکز کو خوبصورت انداز میں سجانے کا سلسلہ جاری ہے۔جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں عاشقانِ رسول ﷺ میں بھرپور جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔ گلی محلوں میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ لنگر اور نذر و نیاز کی تیاریاں بھی جاری ہیں ۔
مختلف علاقوں میں شہریوں کی جانب سے لنگر اور نذر و نیاز کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔ جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر محافلِ میلاد اور درود و سلام کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔12 ربیع الاول کو لاہور شہر درود و سلام، چراغاں اور سجاوٹ سے جگمگانے کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔