ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کرائم کنٹرول اور عید میلاد النبی ﷺ سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کا حکم

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کرائم کنٹرول اور عید میلاد النبی ﷺ سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی زیر صدارت پولیس لائنز میں اہم اجلاس ہوا، جس میں لاہور میں کرائم کنٹرول، امن و امان اور عید میلاد النبی ﷺ کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی جہاں ڈی آئی جی آپریشنز نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب وژن پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے موبائل فون و موٹر سائیکل چوری اور نقب زنی کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی اپنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹی وارداتوں کی مؤثر روک تھام بڑے جرائم میں کمی کا باعث بنتی ہے جرائم کے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرکے مؤثر پٹرولنگ اور نگرانی یقینی بنانے جبکہ جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری مجرمان کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے تھانوں میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی اور عزت و احترام سے پیش آنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں سے متعلق شکایات پر فوری رسپانس اور قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائےجبکہ خواتین کے لیے تھانوں میں محفوظ، باعزت اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔ فیصل کامران نے واضح کیا کہ درخواستوں اور مقدمات پر بلاجواز تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں، محافل اور حساس مقامات کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے جلوسوں کے روٹس پر مؤثر پٹرولنگ اور منتظمین سے مربوط کوآرڈینیشن یقینی بنانے کا حکم دیا۔