ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون محتسب پنجاب کے دفتر میں عید میلاد النبی ﷺ کی پروقار تقریب

خاتون محتسب پنجاب کے دفتر میں عید میلاد النبی ﷺ کی پروقار تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: خاتون محتسب پنجاب کے دفتر میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہدیہ نعت اور درود و سلام پیش کیا گیا جبکہ ملکی سلامتی، ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل خان نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات امن، عدل، محبت اور رواداری کا بہترین نمونہ ہیں۔ اسلام نے خواتین کو عزت، وقار اور مکمل حقوق عطا کیے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ خواتین کو انصاف کی فراہمی سیرت نبوی ﷺ کی حقیقی تعلیمات کا تقاضا ہے۔

تقریب میں پرسنل اسٹاف آفیسر حافظ فاروق انور سمیت افسران اور دیگرملازمین نے بھی شرکت کی۔