ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جشن عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کے لیے ٹریفک انتظامات مکمل

جشن عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کے لیے ٹریفک انتظامات مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کے لیے ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

زونل ایس ایس پیز کی سپرویژن میں 16 ڈی ایس پیز فرائض سرانجام دیں گے، جبکہ 400 انسپکٹرز اور 1400 سے زائد وارڈنز و پٹرولنگ آفیسرز تعینات ہوں گے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں پانچ بڑے جلوس برآمد ہوں گے، جن میں سب سے بڑا جلوس نوری بلڈنگ ریلوے اسٹیشن سے برآمد ہو کر داتا صاحب پہنچے گا، جبکہ دہلی گیٹ سے برآمد ہونے والا جلوس بھی داتا حضور پہنچے گا۔

اسلام پورہ آخری مسجد اور شیلر چوک باغبانپورہ سے برآمد ہونے والے جلوس بھی داتا صاحب پہنچیں گے، جبکہ داتا صاحب سے برآمد ہونے والا جلوس مسجد رحمت اللعالمین بیٹری اسٹاپ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق آؤٹر سرکلر روڈ سے آنے والی ٹریفک کو اک موریہ اور آزادی فلائی اوور کی جانب بھیجا جائے گا، جبکہ ملتان روڈ سے آنے والی ٹریفک کو کچہری چوک سے آؤٹ فال روڈ کی طرف موڑا جائے گا۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ کسی بھی سڑک کو ٹریفک کے لیے مکمل بند نہیں کیا جائے گا، جبکہ راستہ ایف ایم، راستہ ایپ، الیکٹرانک اور سوشل پلیٹ فارمز کے ذریعے شہریوں کو مسلسل آگاہ رکھا جائے گا۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں جلوسوں اور محافل کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔