سٹی 42 : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کمی ہوئی ، انٹر بینک میں ڈالر 281.90 روپے سے کم ہوکر 281.87 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 284 روپے پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 32 پیسے سستاہوکر 332.45 روپے، برطانوی پاؤنڈ 69 پیسے سستاہوکر 383.45روپے، یو اے ای درہم 5 پیسے سستاہوکر 77.30 روپے، سعودی ریال 5 پیسے کمی سے 75.60 روپے کا ہوگیا ۔