( حسن علی )پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے این اے 129 سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے چودھری آصف ناگرہ، طاہرہ حبیب جالب اور فرحت نور نے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔
اب پارٹی قیادت کی جانب سے این اے 129 میں ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کے فیصلے کے بعد تمام امیدواروں نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔