پولیس اہلکار کا ہوٹل ملازم کوتھپڑمارنے اور زمین پر گھسیٹنے کا واقع ، ویڈیو وائرل

سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان  : پولیس اہلکار کی ہوٹل کےملازم کوتھپڑمارنے،زمین پر گھسیٹنے کی فوٹیج منظرعام پرآگئی۔دیرسےکھانادینےپرہوٹل ملازم سے بدتمیزی کرنیوالےپولیس اہلکارکیخلاف مقدمہ درج کر لیا پولیس نے پیٹی بھائی کوتاحال گرفتار نہیں کیا۔
 چوکی فردوس مارکیٹ میں تعینات ڈرائیور کانسٹیبل ذوالفقار شاہ نے فردوس مارکیٹ میں ایک ہوٹل میں کھانےکاآرڈردیا۔اوردیرسےکھانادینےپر ہوٹل ملازم فرحان اللہ کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سٹی فورٹی ٹوکوموصول واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس اہلکارکوتشددکرتےہوئےدیکھاجاسکتاہے۔

ملزم اہلکار ہوٹل ملازم کو تھپڑ مارتا اور گھسیٹتاہوابھی نظر آتا ہے ۔فوٹیج منظر عام پر آئی تو نصیر آباد پولیس نےاےایس آئی عاصم خان کی مدعیت میں پیٹی بھائی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مقدمہ محض کاغذی کارروائی ہے۔ پولیس نے پیٹی بھائی کوگرفتار نہیں کیا ۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-08-25/news-1692982576-3046.jpg