ویب ڈیسک: ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے منشیات فروشوں اور استعمال میں ملوث ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ کی گئی۔ میٹنگ میں لاہور کے تمام سرکل ڈی ایس پیز نے شرکت کی، میٹنگ میں سنگین مقدمات کے اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے تشکیل ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ میں سرکل ڈی ایس پیز کو ملزمان کی فوری گرفتاری سمیت مختلف مزید ٹاسک دیئے گئے،تمام ڈی ایس پیز کو اپنے متعلقہ تھانوں کا ریکارڈ پولکام کے مطابق اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایات دی گئیں۔
میٹنگ میں منشیات فروشوں اور استعمال میں ملوث ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا، لاہور کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا کہ اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے بنائی گئی ٹیموں سے روزانہ میٹنگ یقینی بنائیں، شہریوں کو میرٹ پر بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ محنتی افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔