ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ تبدیل کردی گئی

نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ تبدیل کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق  شریف خاندان کی جانب سے نواشریف کی وطن  واپسی کیلئے نئی تاریخ  پراتفاق کر لیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق لندن میں شریف فیملی کا اجلاس ہوا، جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ نواز شریف کو ستمبر میں وطن واپس نہیں آنا چاہیے، سابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے  مشورہ دیا گیا کہ نوازشریف ستمبر کے بجائے اکتوبر کے وسط تک پاکستان پہنچیں، جس پر شریف خاندان نے 15 اکتوبر کی تاریخ پر اتفاق کر لیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نواز شریف کی وطن واپسی ستمبر کے وسط میں طے کی گئی تھی، اور شریف فیملی نے ان کی ستمبر میں واپسی کی تصدیق بھی کر دی تھی۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے وکلا اور سیاسی رفقا نے نواز شریف کو دورہ مڈل ایسٹ اور یورپ کے فوراً بعد وطن واپسی کا مشورہ دیا تھا تاہم بعد میں تصدیق کی گئی کہ نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کے چند رہنماؤں نے ستمبر کے وسط میں آنے پر اصرار کیا ہے۔