ٹک ٹاک سٹار بننے کی خواہشمند بہنوں کو اغواء اور جسم فروشی پر مجبور کرنے والے گینگ کے ملزمان گرفتار

سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک  : راولپنڈی  دو بہنوں کے اغواء اور جسم فروشی پر مجبور کرنے میں ملوث گینگ کے 06 ملزمان گرفتار  کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار بننے کی خواہشمند دو بہنوں کے اغواء اور جسم فروشی پر مجبور کرنے میں ملوث گینگ کے 06 ملزمان گرفتار  کر لیے گئے ۔دونوں مغوی بہنوں کو بازیاب کروا لیا گیا، جن کی عمریں بالترتیب 14 اور 13 سال ہیں۔پولیس نے ایک لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا ۔گینگ کے گرفتار ملزمان میں 02 خواتین اور 04 مرد شامل ہیں ۔

ملزمان کی شناخت رمشاء ثناء، کلثوم اشرف، محمد آصف، ریاست علی، اکمل شہزاد اور وقار خان کے نام سے ہوئی۔14 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزمان میں گینگ کا رکن محمد آصف اور ایک اور ملزم عمر یعقوب شامل ہیں۔لڑکیوں کے بیان کے مطابق وہ گھر سے ناراض ہو کر نکلی تھیں ۔گینگ نے ٹک ٹاک سٹار بنانے کا جھانسہ دے کر دونوں بہنوں کو اغواء کیا۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-08-25/news-1692962848-7519.jpg

اغواء کے بعد لڑکیوں کو جسم فروشی پر مجبور کیا گیا جس دوران بڑی بہن کے ساتھ زیادتی بھی کی گئی۔پولیس نے دونوں لڑکیوں کے گھر سے جانے کی اطلاع پر اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ تفتیش میں انکشاف کے دوران زیادتی کے شواہد سامنے آنے پر زیادتی کرنے والے ایک اور ملزم عمر یعقوب کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔