ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نومئی واقعہ، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں سے مزید تحقیقات کی اجازت

نومئی واقعہ، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں سے مزید تحقیقات کی اجازت
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین :نومئی کے واقعات اور مقدمات، انسداد دہشت گردی عدالت نے14 پی ٹی آئی رہنماؤں ،کارکنوں سے مزید تحقیقات کی اجازت دیدی۔میاں محمود الرشید ، ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چودھری کے مقدمات میں مزید دفعات شامل کردی گئیں۔

انسداددہشتگردی عدالت کےجج اعجازاحمدبٹرنے پولیس کی درخواستوں پر سماعت کی ۔انسپکٹر نوید اعوان سمیت دیگر تفتیشی افسران نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کیخلاف مقدمات میں بغاوت سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ان سے دوبارہ تفتیش کی اجازت دی جائے۔پولیس کی درخواست میں پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری، روبینہ جمیل سمیت دیگر سے مزید تحقیقات کرنے کی اجازت کی استدعا کی گئی ۔ عدالت نے تفتیشی افسران کی استدعا منظور کرلی اور تمام ملزمان کو نئے الزامات میں دوبارہ شامل تفتیش کرنے کی اجازت دے دی ۔