ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیلوں میں تعینات خواتین اہلکاروں کیلئے خوشخبری

Lady jail warders first time promoted
کیپشن: Lady jail warders
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)اب خواتین ملازمین بھی جیلر،اے آئی جی اور ڈی آئی جی بنیں گی، جیلوں میں کام کرنے والی 63 خواتین کی ہیڈ وارڈرز کے عہدے پر ترقی، آئی جی جیل نے بیجز لگائے۔

تفصیلات کے مطابق جیلوں میں تعینات خواتین اہلکاروں کو پہلی بار اگلے عہدے پر ترقی دیدی گئی،ترقی پانے والی لیڈی اہلکاروں کیلئے کیمپ جیل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، لاہور سمیت پنجاب بھرسےخواتین ملازمین نےشرکت کی۔

آئی جی جیل مرزاشاہد سلیم بیگ نے خطاب میں کہا خواتین کے لئے پہلی بار سروس سٹرکچر تیار کرکے ترقیوں کا عمل شروع کیا گیا ہے، آنے والے دنوں گزٹڈ افسران کو بھی اگلے عہدوں پر ترقیاں دی جائیں گی ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer