ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس میں بغاوت کا خدشہ پیدا ہوگیا

Lahore Police
کیپشن: Lahore Police
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور پولیس میں بغاوت کا خدشہ پیدا ہوگیا، 25مئی کے واقعہ میں سب کو اپنی اپنی پڑ گئی۔ 

ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور نے25مئی کے واقعے کی تحقیقات کیلئے 4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور کو کمیٹی کا  سربراہ مقرر کیا گیا، ایس ایس پی ایڈمن ، ایس پی ڈسپلن ، ایس پی سکیورٹی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 25مئی کوڈیوٹی پرموجود ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز کو طلب کیا گیا، طلب کیے گئے افسران سے ڈیوٹی پوائنٹس پوچھے گئے ، 25مئی کوہونیوالے واقعہ بارے میں سوالات کیے گئے، کمیٹی نے تمام افسران کوتحریری بیان دینے کی ہدایت کردی تاہم افسران نےتاحال تحریری بیان دینےسےاجتناب کیا۔؎

افسران کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اعلیٰ افسران کوبچانے کیلئےملبہ نچلےافسران پرڈالاجاسکتاہے، ہمیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے ۔