برائلر مرغی  کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

برائلر مرغی  کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: برائلر مرغی کےگوشت کے قیمت میں 17 روپےکلو اضافہ جس کےبعد  برائلر مرغی کاگوشت  215روپےسے بڑھ کر232روپے فی کلوہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق بڑھتی مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے دووقت کا کھانا بھی مشکل ہوگیا،برائلر مرغی کےگوشت کے قیمت میں 17 روپےکلو اضافہ  کردیا گیا جس کےبعد برائلر مرغی کاگوشت  215روپےسے بڑھ کر232روپے فی کلوہوگیا ہے  جبکہ   زندہ برائلرمرغی کاہول سیل ریٹ 152 ہے  ،پرچون ریٹ160 روپے کلومقرر کیا گیا ہے،فارمی انڈوں کی قیمت 160روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے جبکہ  فارمی انڈوں کی پیٹی کاریٹ4ہزار680روپے  کی ہوگئی ۔