( عمران یونس ) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کو سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ تعینات کردیا گیا۔
چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن (ر) محمد عثمان کو سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ تعینات کردیا گیا ہے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ زاہد زمان کے 31 اگست کو رخصت پر جانے سے عہدہ خالی ہونا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا اضافی چارج بھی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے پاس رہے گا۔
واضح رہے کیپٹن (ر) محمد عثمان ستائیسویں کامن کے پی اے ایس آفیسر ہیں۔ جون 2018 سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے عہدے پر تعینات ہیں۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان ڈی سی او لاہور کے علاوہ متعدد اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔