پی آئی اے کے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری

پی آئی اے کے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد ) پی آئی اے کے ایگزیکٹیو اکانومی کلاس میں سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے خوشخبری، پی آئی اے نے نیا پلیٹر میل متعارف کروا دیا، مسافر اب دوران سفر اضافی کھانے سے محظوظ ہوسکیں۔

پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کیلئے نیا پلیٹر میل میں متعارف کروایا گیا ہے۔ پلیٹر میل میں اب چیز آملیٹ ود سلائز سویٹ، کھانے میں فرائڈ رائس چکن، تکہ کباب اور سیلڈ مکس سالن سمیت سویٹ میں پیسٹری فراہم کی جائے گی۔ مسافروں کی دوران سفر صحت کا خیال رکھنے کے لیے فریش کھانا، ناشتے میں پیاز، ٹماٹر، ہرہ دھنیا، پودینہ اور مکھن چیز سے بنا آملیٹ فراہم کیا جائے گا۔

پی آئی اے نے لاہور سے لندن اور کینیڈا سمیت دیگر ملکوں کی جانب سفر کرنیوالے مسافروں کو بہترین کھانا مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کھانے کو پلاسٹک کی بجائے پولیتھن شیٹ سے کور کیا جائے گا۔