سٹی 42:لاہور بورڈ کا تاریخی اقدام، پریکٹیکل امتحانات کے لیے پہلی بار خودکار نظام (Automation) متعارف کروا دیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر تعلیمی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کردیاگیا ۔ پریکٹیکل امتحانات میں ممتحن (Examiners) کی ڈیوٹیاں اب کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے لگائی گئی ہیں
خودکار نظام سے سفارشی کلچر کا خاتمہ ہوگا، کوئی اپنی مرضی کے سینٹر میں ڈیوٹی نہیں لگوا سکے گا۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر امتحانی عمل میں شفافیت یقینی بنا دی گئی
لاہور بورڈ کے تمام پریکٹیکلز اب 'سینٹرل مارکنگ' کی طرف منتقل، تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔کنٹرولر امتحانات کاکہنا ہے کہ انسانی مداخلت ختم، میرٹ اور شفافیت لاہور بورڈ کی اولین ترجیح ہے۔