ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھیل سیف الملوک روڈ کی بحالی کا آغاز،سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری

جھیل سیف الملوک روڈ کی بحالی کا آغاز،سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :6 ماہ کے وقفے کے بعد جھیل سیف الملوک روڈ کھولنے کیلئے کام کا آغاز ہو گیا۔

سطح سمندرسے 10578 فٹ بلندسیاحتی مقام جھیل سیف الملوک تک سیاحوں کی رسائی کیلئے جھیل روڈ پر کام کا آغازکردیاگیاہےاورکاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نےبھاری مشینری کے ساتھ سڑک سے رکاوٹوں کو صاف کرنا شروع کر دیاہے ۔

برف پوش پہاڑوں کےدامن میں واقع جھیل سیف الملوک مکمل طور پر برف سے ڈھکی ہونے کی وجہ سے دلکش مناظر پیش کر رہی ہے،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی مشینری ناران سے بابو سر ٹاپ تک شاہراہِ کو کھولنے میں مصروف ہے۔