عابد چوہدری: نولکھا میں منشیات برآمد ہونے پر کارروائی کرنے کی بجائے شہری کوچھوڑنے پر اے ایس آئی معطل کردیا گیا۔
ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق شہری کی ویڈیو وائرل ہونے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے واقعہ میں ملوث اے ایس آئی افتخار کو معطل کر دیا گیا ۔
ایس پی سٹی عاطف امیرنے کہا ہے کہ شہری کو چھڑوانے والے اہلکار کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی اختیارات سے تجاوز اور کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔