عرفان ملک: ایف آئی اے امیگریشن کی لاہور ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی جعلی سفری دستاویزات پر چائنہ سفر کرنے والا افغانی مسافر گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کی سخت سکریننگ کا عمل جاری ہے گرفتار مسافر کی شناخت شاہ وزیر جلیل کے نام سے ہوئی ہے ملزم فلائٹ نمبر سی زیڈ-6038 کے ذریعے جعلی دستاویزات پر چائنہ جا رہا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش پر معلوم ہوا کہ افغان مسافر کےپاسپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن طورخم کی جعلی سٹیمپس لگی ہوئی تھیں مزید تفتیش کے لیے ملزم کوانسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔