ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس بحران سنگین، شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور

گیس بحران سنگین، شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشاد:شہر میں سوئی گیس کی قلت شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں حکومت کی جانب سے مقررہ اوقات کار میں بھی گیس کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جا سکی۔

گیس کی بندش کے باعث شہری متبادل کے طور پر ایل پی جی سلنڈرز استعمال کرنے پر مجبور ہیں، تاہم مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتیں بھی بے قابو ہو چکی ہیں اور 470 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک طرف سوئی گیس کے بل ادا کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب مہنگی ایل پی جی خریدنے پر بھی مجبور ہیں، جس سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ خاص طور پر سفید پوش طبقہ شدید مالی دباؤ کا شکار ہے۔

 صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

شہریوں نے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس بحران پر قابو نہ پایا گیا تو مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔