ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کاکرائے بڑھانےکا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کاکرائے بڑھانےکا اعلان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر کرائے بڑھانے کا اعلان کردیا۔

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ایک بیان میں کہا  کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز مذمت کرتے ہیں۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ  مسلسل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر 10 فیصد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا اعلان کرتے ہیں۔

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے موٹروے پولیس ٹریفک پولیس سمیت سارے چلان ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔