سٹی 42 : پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے ۔
پاکستان میں سال 2025 کا آٹھواں پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے تصدیق کر دی۔
قومی ادارہ صحت کے ترجمان کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے ایک پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے، خیبرپختونخوا سے پولیو کا یہ تیسرا اور رواں سال پاکستان میں آٹھواں کیس ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں دوسری قومی پولیو مہم جاری ہے ۔