عید کی چھٹیاں ختم، پردیسیوں کی آبائی علاقوں سے واپسی کا سلسلہ شروع

 عید کی چھٹیاں ختم، پردیسیوں کی آبائی علاقوں سے واپسی کا سلسلہ شروع
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: عید کی چھٹیاں ختم،پردیسیوں کی آبائی علاقوں سے واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا، اضافی کرائے وصول کرنے کیخلاف کارروائیوں کیلئےضلعی انتظامیہ کا تشکیل کردہ سکواڈ غائب، مسافروں نے زائد کرایوں کی شکایات کے انبار لگا دیئے۔ 
 عید الفطر کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی پردیسیوں کی آبائی علاقوں سےواپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، لاہور کے لاری اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیاہے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اضافی کرائے بٹورنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے تشکیل دیا گیا 17 رکنی سکواڈ لاری اڈوں سے غائب ہے، جناح ، سٹی اور بادامی باغ بس ٹرمنلز پرضلعی انتظامیہ کی ٹیمز ورکنگ کرتی نظر نہ آئیں۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ کرائے نہیں بڑھائے ۔پرانے ہی وصول کر رہے ہیں۔