مانیٹرنگ ڈیسک: برطانیہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں ایرانی حکام پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے جن ایرانی حکام پر پابندیوں کااعلان کیا ہے ان میں پاسداران انقلاب کے 4 اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔
برطانوی سیکرٹری خارجہ جیمز کلیورلی نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کے وحشیانہ جبر کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا اور ایرانی حکومت کے اقدامات کا محاسبہ کرنے کیلئے کئی طرح کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔