بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا

New Record for Babar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین دو ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نےآئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ایک اور اعزاز چھین لیا۔ بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دنیا کے تیزترین دو ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔ بابر اعظم نے زمبابوے کیخلاف تیسرےٹی ٹوئنٹی میچ میں دو ہزار رنز مکمل کئے، قومی کپتان نے یہ اعزاز 52 اننگز میں دوہزار رنز بناکر حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 56 اور آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے 62 اننگزمیں دو ہزار رنز مکمل کئے۔ بابر اعظم نے 26 اننگز میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کئے تھے،بابر اعظم اس وقت ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔