ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 راکھی ساونت کی کورونا حفاظتی لباس میں سبزی خریدتے ویڈیو وائرل

indian actress
کیپشن: indian actress
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی لباس (پی پی ای کِٹ) پہنے سبزی خریدنے پہنچ گئیں جس کی ویڈیو وائر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی لباس (پی پی ای کِٹ) پہنے سبزی خریدنے پہنچ گئیں۔ ویڈیو میں راکھی ساونت سبزی فروش سے سبزی کی قیمت پر نہ صرف بھاؤ تاؤ کرتی نظر آ رہی ہیں بلکہ یہ بھی کہہ رہی ہیں کہ 'ہم غریبوں' کو لاک ڈاؤن میں بہت مہنگی سبزی فروخت کرتے ہو اگر مجھے سبزی مہنگی دی تو اچھا نہیں ہوگا۔دوران گفتگو راکھی بار بار ماسک ہٹاتی بھی دکھائی دے رہی ہیں اور اسی دورران انہوں نے سبزی والوں سے کہا کہ وہ ماسک پہنیں تاکہ وہ خود ماسک ہٹاسکیں۔

سبزی خریدنے کے بعد وہ بڑی ہی مسرت سے بتاتی ہیں کہ دیکھو اتنی ساری سبزی صرف 300 روپے میں خریدی ہے تاہم کیش نہ ہونے کے باعث انہوں نے کہا کہ وہ کل پیسے دے دیں گی۔ ویڈیو پوسٹ ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے راکھی ساونت کو آڑے ہاتھوں لیا گیا سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ وہ غریب سبزی والوں سے موجودہ حالات میں بھی بھاؤ تاؤ کررہی ہیں۔