خبردار: شناختی کوائف پورے نہ ہونے پر پولیس حراست میں لے سکتی ہے

police checking
کیپشن: police checking
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرارخان)شہر بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے دیگر سکیورٹی اداروں کے ہمراہ مشترکہ سرچ آپریشن کئے۔
تفصیلات کے مطابق سرچ آپریشن اکبری گیٹ، لوہاری گیٹ، بادامی باغ، شاہدرہ ٹاؤن، لوئر مال، ریس کورس، پرانی انارکلی، ہربنس پورہ، برکی اور سبزہ زار سمیت دیگر علاقوں میں کیے گئے۔
 اس موقع پر 500 سے زائد گھروں اور 253 کرایہ داروں کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار سے زائد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر پولیس کی جانب سے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے شہر بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا شناختی کوائف کی دستیابی پر زیر حراست افراد کو چھوڑ دیا جائے گا۔