اداکارہ مہوش حیات کو ڈانس اسٹیپ شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا

اداکارہ مہوش حیات کو ڈانس اسٹیپ شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایمپریس روڈ (زین مدنی ) ستارہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات کو بھائی کے ساتھ ڈانس اسٹیپ شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے مہوش حیات کو کھری کھری سنا دیں۔

کہتے ہیں اس کام میں توانائی ضائع کرنے کے بجائے کورونا سے متاثرہ لوگوں کی مدد کریں، کچھ مداح اداکارہ کی حمایت میں میدان میں آگئے، ڈانس سٹیپ کو شاندار قرار دے دیا۔ کورونا لاک ڈان میں وقت گزاری، ستارہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات نے اپنے بھائی دانش حیات کے ساتھ مل کر ڈانس سٹیپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو کورونا سے ستائے عوام کی اکثریت کو ایک آنکھ نہ بھایا۔

مہوش حیات نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا اس مشکل وقت میں اپنوں کیساتھ موج مستی کریں اور ایک دوسرے کو ایسے چیلنج دیکر لطف اندوز ہوں، اپنے اندر کا بچہ کبھی مرنے نہ دیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے ویڈیو کو ضرور سراہا تاہم اکثریت مہوش حیات کے اس اقدام سے ناخوش نظر آئی۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنے بھائی دانش حیات کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی اور کہا تھا  کہ انٹرنیٹ پرموجود تمام چیلنجزمیں سے انہوں نے اس ایک کا انتخاب کیا،اس چیلنج کو پورا کرنا اتنا بھی آسان نہیں، ڈانس اسٹیپس میں ہم آہنگی کیلئے بھرپور پریکٹس کی ضرورت ہے، اسی لیے مہوش نے اپنے فالوورز کیلئے لکھا یہ مت پوچھیں کہ دانش کو ریہرسل کروانے میں مجھے کتنا وقت لگا۔

مہوش نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا ان مشکل اوقات میں بہن بھائیوں کے ساتھ لطف اندوز ہونا اور ایک دوسرے کو چیلنج کرنا چند خوشیوں میں سے ایک ہے ''اپنے اندر کے بچے کو کھونے نہ دیں''۔ کرونا وائرس کے بعد سے '' اوہ ناناچیلنج'' کی مقبولیت میں بےانتہا اضافہ ہوا ہے۔ یہ چیلنج موجودہ حالات کی مناسبت سے بنایا گیا ہے، جس میں حصہ لینے والے افراد ایک دوسرے کو ہاتھ لگائے بغیر ڈانس کرتے ہیں۔
 

Shazia Bashir

Content Writer