فنکاروں کا آغاز رمضان پر نیک تمناؤں کا اظہار

فنکاروں کا آغاز رمضان پر نیک تمناؤں کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( زین مدنی ) پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ستاروں نے ماہ مقدس رمضان المبارک کے آغاز پر اپنی نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔

معروف اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ جب بھی آتا ہے تو اللہ تعالی کی رحمت ہر جگہ دکھائی دیتی ہیں انہوں نے کہا کہ اس فریضے کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اردگرد بسنے والے غریب لوگوں کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے تا کہ ہمیں اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہو۔

گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ بہت برکت والا ہے۔ اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ اللہ تعالی کی خاص رحمت ماہ رمضان میں دکھائی دیتی ہے دعا ہے االلہ تعالی اپنا کرم اور فضل ہم پر بنائے رکھے۔  

View this post on Instagram

Ramadan Kareem Mubarak ho

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1) on

اداکارہ سونیا خان نے کہا کہ میری طرف سے امت مسلمہ کو ماہ رمضان کا چاند مبارک ہو۔ فلمسٹار نور، افضل خان (ریمبو)، میگھا، ماہ نور، حمیرا ارشد، سارہ رضا خان اور وارث بیگ نے بھی رمضان المبارک کے آغاز پر نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔