لالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی، معروف اداکارہ انتقال کر گئیں

لالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی، معروف اداکارہ انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی، پاکستان کی معروف اداکارہ مدیحہ گوہر 62 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ کل لاہور کینٹ میں ادا کی جائے گی۔

پاکستان ٹی وی اور اسٹیج کی معروف اداکارہ، اجوکا تھیٹر کی بانی  مدیحہ گوہر 62 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، گزشتہ تین برس سے مدیحہ کینسر جیسے موذی مرض سے جنگ لڑ رہی تھیں تاہم بدھ کی صبح وہ جانبر نہ ہوسکیں اور زندگی کی بازی ہار گئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات شام 5 بجے لاہور کینٹ میں ادا کی جائے گی۔

اداکارہ مدیحہ گوہر معروف ڈرامہ نویس، ڈائریکٹر اور رائٹر شاہد محمود ندیم کی اہلیہ تھیں، مدیحہ گوہر کراچی میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے خواتین کے حقوق کیلئے اجوکا تنظیم بھی بنائی جو ایشیاء اور یورپ میں فعال ہے۔مدیحہ گوہر کو فنی خدمات پر 2003ء میں تمغۂ امتیاز اور 2014ء میں فاطمہ جناح ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔