حادثہ یا لاپرواہی، چوہوں کے کاٹنے سے 6 ماہ کا بچہ شدید زخمی، والدین گرفتار

حادثہ یا لاپرواہی، چوہوں کے کاٹنے سے 6 ماہ کا بچہ شدید زخمی، والدین گرفتار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا میں چوہوں کے کاٹنے سے 6 ماہ کا بچہ شدید زخمی ہو گیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ امریکی ریاست انڈیانا میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنے 6 ماہ کے بچے کو چوہوں کے کاٹنے سے شدید زخمی ہونے کی اطلاع پولیس کو دی، کال موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور والد کی جانب سے بتایا گیا کہ بچہ سو رہا تھا کہ چوہوں نے اس پر حملہ کردیا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق جب وہ متعلقہ گھر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ 6 ماہ کا بچہ خون میں لت پت پڑا ہے، چوہوں نے بچے کے سر، چہرے اور جسم کے دیگر حصوں کو 50 سے زائد جگہوں سے کاٹا تھا جبکہ  چاروں انگلیاں اور اس کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے کے اوپر سے گوشت  بھی غائب تھا جس سے انگلیوں کی ہڈیاں نظر ا?رہی تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی بچے کو اسپتال منتقل کر کے اس کا علاج کیا گیا اور بچہ خوش قسمتی سے بچ گیا جسے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی فلاحی ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔