شیخوپورہ ، قلعہ ستار شاہ کے قریب 2 ٹرینوں میں تصادم  ، 20 افراد زخمی  

شیخوپورہ ، قلعہ ستار شاہ کے قریب 2 ٹرینوں میں تصادم  ، 20 افراد زخمی  
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شیخوپورہ کے علاقے قلعہ ستار شاہ کے قریب 2 ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔

 شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالا قلعہ ستار شاہ کے قریب میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین پٹڑی پر کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

 مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرین کا کانٹا تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، اکثر لوگ سو رہے تھے کہ اچانک حادثہ پیش آنے پر ہر طرف شور مچ گیا۔