علی ظفر نے اپنے بچپن اور جوانی کی تصاویر شیئر کردیں

علی ظفر نے اپنے بچپن اور جوانی کی تصاویر شیئر کردیں

( زین مدنی ) لالی وڈ انڈسٹری کے چاکلیٹی اداکار و گلوکار علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے بچپن اور جوانی کی تصاویر شیئر کردیں جسے مداحوں کی جانب سے بے پناہ پسند کیا جا رہا ہے۔

لالی وڈ انڈسٹری کے نامور اداکارہ گلوکار علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بچپن کی ٹیچر عظمی توقیر کو مہربان اور بہترین استاد قراد دے دیا۔ اداکار علی ظفر نے اپنے سکول کے زمانے سے 3 سال کی عمر کی تصویر شیئر کی جس میں وہ سٹیج پر کھڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں بچپن سے ہی پوز بنانے کا شوق تھا آج بھی اپنے سکول کا پہلا دن یاد ہے جب وہ رو رہے تھے اور ان کی عظمی توقیر نے اتنے پیار سے بہلایا کہ وہ رونا بھول گئے۔ 

گلوکارعلی ظفر نے وزیراعظم عمران خان، کترینہ کیف اپنی اہلیہ عائشہ اور دیگر دوستوں کے ساتھ بنائی گئی تصاویر بھی پوسٹ کی جنہیں ان کے مداح بے حد پسند کررہے ہیں۔

View this post on Instagram

A journey through time. Bhaee ko bachpan se pose maarne ka shoque tha.

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar) on