ینگ ڈاکٹرز کااحتجاج رنگ لےآیا،وزیرصحت سےمذاکرات طے پاگئے

ینگ ڈاکٹرز کااحتجاج رنگ لےآیا،وزیرصحت سےمذاکرات طے پاگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (بسام سلطان) رحیم یار خان میں لیڈی ڈاکٹرز کو حراساں کرنے کے معاملے پر ینگ ڈاکٹرز نے کئی روز سے جاری احتجاج ختم کردیا،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان مذاکرات طے پا گئے.

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں چند روز قبل لیڈی ڈاکٹر کو حراساں کرنے کے معاملے پر ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے او پی ڈِی میں فوری طور پر کام روکنے کا اعلان کر دیا گیا، واقعہ کو گزرے کئی دن ہو گئے مگر محکمہ صحت ینگ ڈاکٹرز کے تحفظات دور کرنے میں ناکام رہا، اس دوران محکمہ اور ینگ ڈاکٹرز کی سرد جنگ میں مریض پستے رہے ، کئی دن کی ہڑتال کے بعد آخر کار صوبائی وزیر اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان مذاکرات طے پا گئے۔

شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی بند او پی ڈیز میں آنیوالے مریض ڈاکٹروں کی راہ دیکھتے رہےجبکہ محکمہ او پی ڈی کھلی ہونے کے دعوے کرتا رہا ، مریضوں کا کہنا تھا کہ آئے دن کی ہڑتالوں سے تنگ آ گئے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز کو یقین دہانی کروائی گئی کہ اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنے کی قانون سازی پر کام کرے گی، صوبائی وزیر کی یقین دہانی پر ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈیز میں ہڑتال فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer